تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت نہیں ہے، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے دونوں امیدوار پی ٹی آئی سے نہیں ہیں؟

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدواروں کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے اکابرین کی دانشمندی کو سلام ہے جنہوں نے کوئی عہدہ اپنی جماعت کے اندر نہیں

رہنے دیا۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اکثریتی جماعت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نہ چیئرمین سینیٹ اور نہ ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار دینے کے اہل سمجھے گئے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف بھان متی کا کنبہ ہے جس کے سنییٹر اپنے ہیں نہ ہی امیدوار اپنے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کیا تماشا ہوگا جب پی ٹی آئی کہلانے والے سینیٹر کسی اور کو ووٹ دیں گے۔ عمران خان کو تو اس جماعت کی عزت کیا خیال نہیں مگر بنانے والے ہی کچھ خیال کریں۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close