کراچی(آن لائن)نارتھ ناظم آباد پولیس نے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والے خاندان کو گرفتار کر لیا گیاہے، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ بارات لے کر شادی ہال پہنچے، گرفتار افراد میں دلہے کی ماں، باپ، بھائی، اور بھابی شامل ہیں،جعل ساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج
ہیں۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتاتھا،تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کٹھا چھٹا سامنے آ گیا ،پولیس نے بتایاکہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر الٹ گیا،پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلوم ات حاصل کیں تو خاندان کا کریمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا،لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کوبا اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی ،پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا گزشتہ روزبارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا،جعل ساز خاندان کے خلاف عزیز بھٹی تھانے میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں، جن کے خلاف لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ
یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا ،انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں