اگر باز نہ آئی تو تباہ برباد کر دیں گے، مریم نواز کو کس نے اور کیا دھمکیاں دیں؟ نواز شریف میدان میں آگئے، وارننگ دیدی

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو دھمکیاں دی گئیں ، باز نہ آئی توتباہ برباد کریں گے،مریم نواز کی اللہ حفاظت کرے گا، خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ اگر کوئی مذموم حرکت کی تو ذمہ دار عمران خان کے

ساتھ ساتھ عسکری قیادت بھی ہوگی۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ 2018ء میں عوامی رائے کو کچل کر ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنااور پاکستان کو تباہی بربادی کے گڑھے میں دھکیلنا کافی نہیں تھا؟سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست کے فوری بعد جس طرح آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے میں اپنے سلیکٹڈ دوبارہ مدد کی، کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہے؟ ڈسکہ کا الیکشن 2018ء کے انتخابات کا ری پلے تھا جس میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے گئے، پھر کہتے ہیں ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔واہ! پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چاردیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑا، اب انہیں دھمکی دے رہے ہو کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں سمیش کردیا جائے گا۔مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں، انشاء اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے نام لے کر عسکری قیادت پر الزام عائد کیا کرتے ہوئے کہا کہ میں خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے مذموم حرکت کی تو اس کے ذمہ دار عمران خان کے علاوہ عسکری قیادت بھی ہوگی۔ جو کچھ آپ نے کیا ہے اور کرتے چلے جارہے ہیں یہ سنگین جرم ہے۔جس کا بہت جلد حساب دینا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close