سعودی عرب جانیوالوں کی قسمت کا فیصلہ ہو گیا، سعودی حکومت نے بین الاقوامی پروازوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جدہ(پی این آئی) سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا بڑا وطن ہے۔ یہاں پر روزگار کی غرض سے 26 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔ جو دُنیا بھر پاکستان کے بعد پاکستانیوں کی دوسری بڑی آبادی ہے۔ اس کے بعد امارات کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں بے

پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے بے روزگار نوجوانوں کی بڑی گنتی بھی سعودیہ میں ملازمت کے خواب دیکھ رہی ہے۔تاہم گزشتہ سال کورونا کی وبا شرو ع ہونے سے ان پاکستانیوں کے خواب مٹی میں مل گئے ہیں، ابھی انہیں شاید مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ سعودی حکام نے ایک بار پھر یہ بُری خبر سُنا دی ہے کہ بین الاقوامی مسافروں پر مملکت آنے پر عائد پابندی کی مُدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دُنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے بعد سعودی حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹس کے ذریعے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کر دی ہے۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا )نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،جس کے مطابق بین الاقوامی مسافروں پرپابندی17 مئی تک برقرار رہے گی۔ البتہ سعودی شہریوں کو بین الاقوامی آمدورفت پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ سعودی میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے مسافروں سے خالی طیارے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کارگو پروازوں کو بھی سعودی ایئرپورٹس پر اترنے کی اجازت ہو گی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’پی آئی اے نے سعودی عرب کی جانب سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کے بعد یک طرفہ پروازوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کو واپس لایا جا رہا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ‘اب تک سو سے زائد پروازوں کے ذریعے 25 ہزار کے لگ بھگ مسافر پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔ پی آئی اے کا سعودی عرب سے پاکستان کے لیے دمام، مدینہ، ریاض اور جدہ سے فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ترجمان کے مطابق ’یک طرفہ پروازوں کے باوجود پی آئی اے نے ٹکٹس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا اور زیادہ تر ٹکٹ پہلے سے ہی بک کروائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے کارگو سروس بھی بحال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close