تحریک انصاف پاکستان کی واحد بڑی جماعت ہو گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ختم ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ دو بڑی پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بھی ہارس ٹریڈنگ کرے تو پھر ہم میں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کیا فرق رہ جائے گا،ہم کبھی بھی ایسا کام نہیں کریں گے،لیکن اب دو

پارٹیاں ختم ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی جو کہ پورے پاکستان کی پارٹی تھی وہ صرف سندھ تک محدود ہو گئی،مسلم لیگ ن کے پاس بھی بلوچستان،سندھ اور کے پی کے میں اراکین اسمبلی نہیں۔لیکن پی ٹی آئی پورے پاکستان میں پھیلی ہوئی ہے دیگر پارٹیاں آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں، ہمیں اراکین خریدنے کی ضرورت نہیں ہے،تحریک انصاف پورے پاکستان کی جماعت ہے۔ہم چاہیں گے کہ آئندہ الیکشن ایسے ہوں کہ لوگ جس طرح باقی اچھے کاموں میں ہمیں یاد رکھتے ہیں،اس میں بھی رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ شفاف انتخاب کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں۔ایک اور بیان میں انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سیاسی طوفان بڑھے گا،پاکستان کو گند کرپشن اور موروثیت سے صاف کرناہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی تقریر کا زکر کرنا ممکن نہیں،ن لیگ کے اندر پاکستان کے اداروں سے محبت کرنے والوں کو راستہ الگ لینا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی ایک حقیقت ہے، عمران خان ہی اس سے نکالے گا۔ انہوںنے کہاکہ دعویٰ کرتا ہوں کہ 2 ماہ میں آٹا چینی مہنگی ہوگی،ڈالر مہنگا ہونے سے بجلی بھی مہنگی ہوتی ہے،کیا لوگوں نے خاندانوں کی سیاست کے بعد ہی اپنی سیاست کرنی ہے،پی ڈی ایم وہ پھکی ہے جو 40 سال سے کھائی جارہی ہے، جس سے ہاضمہ خراب ہے۔انہوںنے کہاکہ پابندی کا پی ڈی ایم کا واویلا غلط ہوا،تحریک ٹھس ہوگئی ہے،عمران خان اور پی ٹی آئی بننے میں پی ڈی ایم کو وقت لگے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ دو بڑی پارٹیاں ختم ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بھی ہارس ٹریڈنگ کرے تو پھر ہم میں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں کیا فرق رہ جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close