رسول اللہؐ یا صحابہ کرامؓ صوفوں پر نہیں بیٹھے اس لیے میں صوفوں کو آگ لگا رہا ہوں، مولانا عبدالعزیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے یہ کہہ کر صوفوں کو آگ لگادی کہ رسول اللہ ۖ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کبھی صوفوں پر نہیں بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا عبدالعزیز دیا سلائی کے ساتھ صوفوں کو آگ لگا رہے ہیں، اس موقع پر کئی طلبہ اور اساتذہ بھی موجود تھے۔مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ رسول اللہ ۖ اور صحابہ کرام صوفوں پر بیٹھ کر فیصلے نہیں کیا کرتے تھے بلکہ زمین پر بیٹھا کرتے تھے ، انہوں نے اپنے گھر پر بھی یہ ترتیب بنائی ہے کہ زمین پر بیٹھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر بیٹھنے کا مقصد صحابہ کو مجاہد بنانا تھا، وہ بھی طلبہ کو مجاہد بنانا چاہتے ہیں اور مجاہد صوفوں پر نہیں بیٹھا کرتے۔مولانا عبدالعزیز کی جانب سے صوفوں کو آگ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ایک صارف واصف عابدی نے یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد امید ظاہر کی کہ مولانا عبدالعزیز تمام جدید اشیا کو چھوڑ کر شریعت پر عمل کریں گے۔ایک اورصارف نے لکھا امید ہے مولانا صاحب اب اپنی گاڑیوں کو بھی اسی طرح سب کے سامنے آگ لگا کر اونٹ اور خچر پر سفر کیا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close