اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کا معاملہ ، وزیرِ اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال، ممبر قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی، وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ ، وزیر دفاع پرویز خٹک،
وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ اطلاعات شبلی فراز اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اتحادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہاراورایوان بالا میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے حوالے سے وزیرِاعظم کے فیصلے کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔تاہم وزیراعظم نے مزید مشاورت کیلئے تمام حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو (آج)جمعرات کو پھر وزیراعظم ہاوس مدعو کرلیا۔ تمام سینٹر جمعرات کی دوپہر ساڑھے 12 بجے وزیراعظم ہاوسآئیںگے ۔ملاقات کے دوران حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز شریک ہوں گے۔سینیٹرز کے مشترکہ اجلاس میں مشترکہ فیصلے ہوں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں