جماعت اسلامی نے ترازو نشان پر آزاد کشمی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

لاہور (آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان ،سیالکوٹ اور سینیٹ انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے سٹیٹ کیس ہیں ۔ انجینئرڈ انتخابات سیکورٹی رسک اور عوام میں بے اعتمادی ، بے یقینی بڑے بحران کا باعث بنتی

ہے ۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کراتاہے اس کے مقابلہ میں آزاد خطہ کشمیر میں مثالی شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابات کرانا تحریک آزادی کشمیر کے لیے بیس کیمپ کو مضبوط کرے گا ۔ جماعت اسلامی ترازو نشان پر آزاد کشمیر اور پاکستان میں انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور مرکزی قائدین سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم ، نور البار ی ، راجہ محمد فاضل ، جہانگیر خان ، تنویر انور بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام دشمن ، فرسودہ نظام اسٹیٹس کو برقرار رکھنے میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں شامل سابق حکمران جماعتوں کا ایک وژن اور ایک اسلوب ہے ۔ ملک و ملت کی تباہی ، عوام کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کرنے کا ذمہ دار یہی حکمران طبقہ ہے ۔ عمران خان کا طرز سیاست اور زیادہ بحرانوں کو جنم دے گا ۔ سیاسی پارلیمانی اور جمہوری حالات مزید خراب ہوں گے ۔ سینیٹ انتخابات حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو مرحلہ وار بے نقاب کر رہے ہیں ۔ ممبر ی اور عہدوں کے لیے جمہوری قوتیں اور قیادت اسٹیبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں بنی ہوئی ہیں ۔ جماعت اسلامی سینیٹ کے انتخابی گندے کھیل کا حصہ نہیں بن رہی ۔ انتخابات کے پورے نظام کی اصلاحات کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو ہوش کے ناخن

لینے چاہئیں ۔ قومی ڈائیلاگ ، قومی ترجیحات کی بنیاد پر انتخابی اصلاحات کو ترجیح اول بنایا جائے ۔ جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کے لیے قومی جدوجہد کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں