جے یو آئی نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

کراچی(آن لائن)جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کراچی نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ممکنہ امیدواروں کے نام صوبائی انتخابی بورڈکوروانہ کردیئے جبکہ ضلعی مجلس شوریٰ کی سفارشات بھی توثیق کیلئے ارسال کردی ہیں،مجلس شوریٰ کااہم ترین اجلاس جامعہ تعلیم القرآن سیکٹر 8

بلدیہ ٹاؤن میں مولانا محمد طالوت کی میزبانی میں منعقد ہوا،جس کی صدارت ضلعی امیرو سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی نے انجام دیئے،اجلاس میں مولاناسمیع الحق سواتی. ڈاکٹر عطا الرحمن خان، حافظ محمدنعیم،مفتی فیض الحق،مفتی خالدمحسود، مولانا عبداللہ بلوچ، حافظ حبیب الرحمن خاطر،مولاناسراج اختر،،شریف گبول،مولانا تاج محمدانور،مفتی خلیل اللہ،قاری سعیدمہمند،مولانانثاراحمدنثار،مولانا حبیب الرزاق،عبدالوحیدخان سواتی،مولانا سعید الرحمن،مولانا عطائ￿ اللہ،محمدشاہ،ابرار،ناصرسمیت بیشترارکان شریک ہوئے، اجلاس میں این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کی شرکت اور نمائندگان کے انتخاب کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں اراکین شور یٰ نے طویل غور و خوص کے بعد شرکانے تجویز دی کہ جے یو آئی حلقہ میں ایک مضبوط پوزیشن رکھتی ہے،ماضی میں اس حلقے سے قومی وصوبائی نشستوں جے یو آئی نے کامیابی حاصل کی ہے اور ہریونین کمیٹی کی سطح پر جے یو آئی کی تنظیمیں فعال ہیں،اس لئے این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں جے یو آئی کو بھرپور حصہ لینا چاہئے۔مولانا عمرصادق نے کہا کہ جے یو آئی ضلع غربی کی سفارشات کی روشنی میںصوبائی انتخابی بورڈ کی منظوری کے بعد جے یو آئی این اے 249 سے با

ضابطہ الیکشن لڑنے اور امیدوار کا اعلان کرے گی۔ جنرل سیکریٹری مولانافخرالدین رازی کے مطابق جے یو آئی ضلع غربی کی مجلس شوریٰ نے این اے 249 کیلئے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ راشدخالدمحمودسومرو،سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر مولانا عمرصادق اور علاقے سے سابق رکن سندھ اسمبلی حافظ محمد نعیم،ڈاکٹرعطاء الرحمن کے نام تجویزکئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close