جمعیت علماء اسلام نے لانگ مارچ کیلئے دوروں کا شیڈول مرتب کرلیا

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام پشین نے 26مارچ کو لانگ مارچ کیلئے تیاریوں کے حوالے سے دوروں کا شیڈول مرتب کرلیاہے ۔گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام تحصیل پشین کی مجلس عاملہ کااجلاس تحصیل امیر مفتی جمیل احمدکی زیر صدارت منعقد ہوااجلاس کی کارروائی کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا ،جس کی سعادت

حافظ حبیب الرحمن نے حاصل کی ،اجلاس میں مختلف امور پر بحث ومباحثہ ہوا۔اجلاس میں چندہ مہم ،تحصیل یونٹوں کے دوروں کا شیڈول ،لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں مفتی جمیل احمد،مولوی محمدسلیم شاکر، رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین ،حافظ حبیب اللہ ،قاری اخترمحمد،سیدمحمدحنیف آغا پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ،اجلاس مین تحصیل کے یونٹوں کے دوروں کا شیڈول جو آج 11مارچ سے شروع ہوگاجس میں تمام اراکین حاصل ہوںگے ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 26مارچ کیلئے یونٹ کا تمام عاملہ اور تحصیل عمومی کے اراکین کا جانے کیلئے تیاری ضروری ہے اس سلسلے میں ہر یونٹ 5ہزار چندہ جمع کرے ،اجلاس مین ہدایت کی گئی کہ ہریونٹ ضلعی سرکلر کی روشنی میں ایک سالار اور ایک رضا کار تحصیل کو فراہم کرے گا،لانگ مارچ کے حوالے سے تحصیل کے یونٹ وائز دوروں کا شیڈول مرتب کیاگیا جس کے مطابق جمعرات 11مارچ کو صبح9بجے اولڈ بٹے زئی حاجی یعقوب مسجد سے ولی آباد یونٹ ،غریب آباد یونٹ ،سعید آباد یونٹ ،محمود آباد یونٹ ،کلی حاجی بسو یونٹ ،سرفراز شہید یونٹ ،پتائو بیانزئی یونٹ ،اولڈ بٹے زئی یونٹ ،جمعرات ہی کو3بجے سہ پہر بمقام حافظ فخر الدین مدرسہ تراٹہ میں جمال کالونی یونٹ ،گریڈ کالونی یونٹ ،عمری یونٹ ،بلال یونٹ ،امام ابو حنیفہ یونٹ ،شاہ ولی اللہ یونٹ ،شاہ اسماعیل یونٹ ،عبدالحلیم یونٹ

تراٹہ،ظریف آباد یونٹ ،حافظ آباد یونٹ ،اللہ آباد یونٹ ،کالجو یونٹ ،لمڑان یونٹ ،محمد دین کالونی یونٹ ،مولوی باز محمد یونٹ ،پانچ بجے جمعرات بمقام واپڈا کالونی قاری سلطان محمد مسجد میں سٹی ون یونٹ ،سٹی ٹو یونٹ ،امیر آبادیونٹ ،غرشینان یونٹ ،مچان مکی یونٹ ،مچان علامہ عبدالغنی یونٹ ،سنگر طالبان یونٹ ،کمال آباد یونٹ ،12مارچ جمعہ 10بجے صبح بمقام کلی پرنی کلی ملک کٹا یونٹ ،کلی شمس آباد یونٹ ،کلی پرنی تورہ غنڈی یونٹ ،کلی امیر جان وحاجی خیرو یونٹ ،کلی ملک نادر یونٹ ،فیض آبادیونٹ ،12مارچ بروزجمعہ تین بجے بمقام غازی صاحب مدرسہ کلی کربلا میں شیخ الہند یونٹ ،بیان زئی لودینان یونٹ ،مدنی یونٹ بارام زئی ،شہداء یونٹ ابراہیم زئی ،شاہی کوٹ یونٹ ،پانیزئی یونٹ ،خالد سومرو شہید یونٹ نورکزئی ،مفتی محمود یونٹ کلی حاجی خڑ بادیزئی ،ڈوری سلیمان خیل یونٹ ،جمعہ ہی کو 5بجے بمقام مدرسہ حافظ سعد اللہ کلی ملکان نالی میں ملے زئی ون یونٹ ،ملے زئی ٹو یونٹ ،کلی کوزیاسین زئی یونٹ ،کلی بالا یاسین زئی یونٹ ،کلی نالی راموزئی ،کلی وت نالی یونٹ ،کلی ملکان یونٹ ،کلی بخشے زئی یونٹ ،کلی براہوزئی یونٹ ،،نالی میخانزئی یونٹ اور 13مارچ کو بروز ہفتہ صبح 10بجے قلعہ بٹے زئی ،نور آباد یونٹ ،ریگی بالا وڑی یونٹ ،13مارچ کو 11بجے بمقام نیو کلی تورہ شاہ ،خالد سومرو یونٹ تورہ شاہ ،جلال الدین شہید تورہ شاہ ،جگدہ

یونٹ ،شرن یونٹ ،13مارچ کو 4بجے کمال زئی یونٹ ،عادل خان شہید یونٹ ،کمالزئی اچکزئی ،صاحبزادہ خیل یونٹ کمالزئی ،شام6بجے بمقام حاجی عبدالمجید ٹھیکیدار ہائوس ملکیار ون مدنی یونٹ ،ملکیار یونٹ ،شیخانزئی یونٹ ،خیرآباد یونٹ ،14مارچ بروز اتوار صبح10بجے عبدالشکورآغا چشتی ہائوس منزکئی ،حمیدآباد یونٹ ،منزکی یونٹ ،سریلہ حبیب زئی یونٹ ،سریلہ حصیڑان یونٹ ،،14مارچ کو تین بجے بمقام جامعہ دارالعلوم صدیقیہ مولوی عبدالطیف میں ڈب خانزئی یونٹ ،اسماعیل زئی یونٹ ،گولائی یونٹ ،پتاوعمری یونٹ ، پتاومدنی یونٹ ،14مارچ کو شام پانچ بجے مولوی نجیب اللہ مدرسہ میان خانزئی میں سرخانزئی یونٹ ،میان خانزئی یونٹ،خدو خانزئی یونٹ کے اجلاس منعقد ہونگے ۔اجلاس میں تمام یونٹ کے جملہ اراکین عاملہ کو کی پروگراموں میں شرکت لازمی ہے۔۔۔ ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close