پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کتنی خوفناک ہو سکتی ہے؟ کورونا وائرس کتنا مہلک ہو چکا ہے؟ پاکستانی ماہر صحت کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت نے شادی ہالز اور سینماؤں کوکھولنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاالرحمن نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ کورونا کی تیسری لہر خطر ناک ہوسکتی ہے۔ احتیاطی تدابیر پر

مزید سختی سے عمل کرنا ہوگا،کورونا وائرس ہر ہفتے نئی شکل اختیار کررہا ہے،وائرس 120بار خود کو تبدیل کرچکا ہے،?جیسے ہی وائرس شکل تبدیل کرتا ہے ویکسین کا اثر کم ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا ویکسین وائرس کے خلاف 70فیصد تک کارآمد ہے۔ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ ہر 8ماہ دوبارہ ویکسین لگانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے ملک میں خود ویکسین خود تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ترکی سمیت دیگر ممالک پاکستان میں ویکسین بنانے کیلئے تیار ہیں۔وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کیلئے آدھے بچوں کو سکول بلایا جائے،کورونا سے زیادہ تر اموات بزرگوں کی رپورٹ ہو رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی لہر، نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے فیصلہ سنا دیا لاہور (پی این آئی) پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے ، کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مائیکرولاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جائے خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی طرف سے لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر بڑے شہروں میں تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسد

عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس، تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان اور شفقت محمود کی میڈیا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے چند دیگر شہروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔جب کہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا گیا ، صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کاشف مرزا نے کہا ہے کہ امتحانات کی وجہ سے حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے کیوں کہ ملک میں سب کچھ کھلا ہے تو اس صورت میں اسکول مزید بند نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں