تین کروڑ مستحق خاندانوں کے اکائونٹس میں براہِ راست رقوم کی منتقلی، وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے خاندانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ”کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے، کچن موبائل ٹرک سے غریب بستیوں تک بھی کھانا پہنچائیں گے،جون میں 3کروڑ مستحق خاندانوں کو سبسڈی دینا شروع کریں گے، کسانوں کو بھی کھاد پر سبسڈی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر

اعظم عمران خان نے کوئی بھوکا نہیں سوئے گا پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش جو پیسا کماتے ہیں اور اپنی فیملی بیوی بچوں کیلئے مزدوری کرتے ہیں، مہنگائی کے زمانے میں وہ جتنا بھی پیسا بچاتے ہیں وہ اپنے گھروالوں کو بھیج سکتے ہیں، یہ پناہ گاہیں ان کیلئے نعمت ہیں، پناہ گاہوں کا مقصد مجبوری میں انسان یہاں آتا ہے ان کو عزت دیں، ان کو اچھا کھانا دیں، صاف ستھرا رہنے کا ماحول دیں، شروع میں جب پناہ گاہیں بنیں تو معیار نیچے چلا گیا تھا لیکن اب ان کا معیار بہت اچھا ہوگیا ہے، پناہ گاہوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ہم غریبوں کو گندا یا غیرمعیاری کھانا نہیں بلکہ صاف ستھرا کھانا دینا ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کئی ایسے علاقے ہیں کہ مزدروں کو جب دیہاڑی نہیں ملتی، تو ان کے گھر والے بھوکے رہتے ہیں۔ میرا خواب ہے کہ کچن موبائل ٹرک سارے پاکستان میں چلائیں گے، غریب بستیوں تک بھی کھانا پہنچائیں گے،پاکستان کے لوگ بڑے مخیرحضرات ہے، لوگ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔پنجاب اور خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ دیں گے وہ کسی بھی ہسپتال میں جاکر 10لاکھ تک اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔ جون کے اندر احساس کا ایسا پروگرام لا رہے ہیں کہ ہم مہنگائی کے دور میں 3کروڑخاندانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔ساری دنیا میں آٹے کی قیمتیں اوپر جارہے ہیں، کسانوں کیلئے بھی براہ راست سبسڈی دیں گے، کھادوں کیلئے ان کے خرچے کم ہوجائیں گے۔جون میں ہمارا ڈیٹا مکمل ہوجائے گا ، 70فیصد ڈیٹا مکمل ہوچکا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم کو پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر اور عون عباس نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرپرسن احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام احساس پروگرام کے تسلسل میں شروع کیا گیا، یہ پروگرام

پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلایا جائے گا، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پورا اسٹرکچربنایا گیا ہے۔بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سے چلا رہا ہے۔ پروگرام کے تحت غریب مزدوروں کو موبائل کچن گاڑیوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جائیگا۔ ٹرک تین وقت کھانا پہنچائیں گے۔ ٹرکوں میں کچن کا اہتمام ہوگا۔ ٹرک مخصوص مقامات پر رکیں گے جہاں ضرورت مند کھانا کھا سکیں گے۔ کوئی بھوکا نہیں سوئے پروگرام کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھایا جائےگا۔ ایم ڈی بیت المال عون عباس نے کہا کہ بیت المال آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہوچکا ہے۔ ٹرکوں میں جی پی ایس لوکیٹرلگا دیا گیا ہے۔ ٹرک کی نقل وحرکت مانیٹر کی جائےگی۔ مسافر خانوں اور ہسپتالوں میں خصوصی طور پر کھانا فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close