اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے منظور شدہ اور زیر غور منصوبوں کی کل معاشی سرگرمی کا حجم 2.07 ٹریلین روپے ہے۔17 اپریل 2020 سے اب تک
ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کے کل 307 منصوبوں جس میں 39.83 ملین مربع فٹ پر تعمیرات شامل ہیں کی منظوری دی جا چکی ہے۔مزید 64.12 ملین مربع فٹ رقبے پر تعمیر کے 526 منصوبوں کی منظوری کا عمل زیر غور ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک منظور شدہ منصوبوں کے نتیجے میں 796.5 ارب روپےکی معاشی سرگرمی پیدا ہو رہی ہے۔ زیر غور منصوبوں کی منظوری کے نتیجے میں مزید 1.28 ٹریلین روپے کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔ان منصوبوں کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ افراد کو براہ راست جبکہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو بالواسطہ نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے 11.03 ملین مربع فٹ رقبے پر تعمیرات کے 3435 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 700 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیںراولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 4.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے اب تک 67 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 51 منصوبے زیر غور ہیںسی ڈی اے کی جانب سے 12.8 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کے 121 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 18.7 ملین مربع فٹ تعمیرات کے 142 منصوبے منظوری کے لئے زیر غور ہیں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 9.1 ملین مربع فٹ کے 33 منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ 40.8 ملین مربع فٹ کے 269 منصوبے منظوریوں کے منتظر ہیںوزیرِ اعظم نے سندھ میں منظوریوں کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے پیدا ہونے والی معاشی سرگرمی کا براہ راست فائدہ سندھ کی عوام اور صوبے کو ہوگااجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرصہ دراز سے منظوریوں کی وجہ سے التوا کا شکار ہونے والے تعمیراتی منصوبوں کے تمام کیسز نیب کو بھیجے جائیں گے تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور جان بوجھ کر تاخیر کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کو بتایا کہ اراضی ریکارڈ کی تصدیق کے حوالے سے بنکوں کی سہولت کے
پورٹل قائم کرکے اسے فعال بنایا جا چکا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ پورٹل پر بنک کی جانب سے ریکارڈ کی تصدیق کا عمل پانچ دنوں میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل اس عمل میں مہینوں کا عرصہ گزر جاتا تھا۔ اگلے مرحلے میں بنکوں کو اراضی ریکارڈ سے متعلقہ دستاویز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر افراد کو اپنی چھت حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ذاتی چھت ہر غریب اور کم آمدنی والے فرد کا حق ہے اور حکومت اس حق کی فراہمی میں ہر طرح سے سہولت پہنچانے کے لئے پر عزم ہےچئیرمین سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کیے جانے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی ۔ چئیرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پانچ ہزار یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جس کا سنگ بنیاد اپریل کے پہلے ہفتے میں رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں