5 ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرانا گناہ بن گیا ہیلتھ کمیٹی سے نکالے جانے پرسینیٹر عتیق شیخ پھٹ پڑے

اسلام آباد(پی این آئی )سینیٹر عتیق شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ہیلتھ کمیٹی سے اس لئے ہٹایا گیا ہے کہ میں 5 ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرنے جارہا تھا ،اسلام آباد میں ایک مہنگاترین ہسپتال کے افسران حکومت کو کچھ نہیں ۔بدھ کے روز ایوان بالا میں سینیٹر خوش بخت شجاعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کمیٹی میں میرے تمام دوستوں نے بھرپور ساتھ دیا اور اس حوالہ سے ادارے کے افسران نے بھی تعاون کیا،اس موقع پر سینٹر عتیق شیخ نے کہا کہ مجھے ہیلتھ کمیٹی سے اس لیے ہٹایا گیا کہ میں پانچ ہزار ادویات کی قیمتیں کم کرنے جا رہا تھا ،دوسری جانب اسلام آباد میں ایک مہنگا ترین ہسپتال موجود ہے جس کے افسران کمیٹی تو کیا حکومت کو بھی کچھ نہیں سمجھتے ،انہوں نے اپیل کی ہے کہ آئندہ جو بھی ہیلتھ کمیٹی کا چیئرمین بنے و ہ ادویات سمیت دیگر امور کو ملحوظ خاطر رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ، سینیٹ اجلاس میں پرائیذنگ آفیسر سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہیلتھ کمیٹی نے بہت ہی اچھا کام کیا ۔دوسری جانب سینٹ میں آغاز حقوق بلوچستان کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سینٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں دس ہزار افراد کو نوکریاں دی گئیں ،اس سے قبل بلوچستان کے افراد وفاق میں ایک بھی فرد ملازمت حاصل نہیں کر سکتا تھا۔ آغاز حقوق بلوچستان کا بانی رضا ربانی تھے اور انکو ہدایت سابق صدر آصف علی زرداری کی تھی،اب بھی ہمارے بلوچستان میں ہزاروں ملازمیتں باقی ہیں اس پر آغاز حقوق کے ساتھ انکو بھرتی کیا جائے ،پرائذائڈنگ آفیسر جاوید عباسی نے کہااس پر ادارے فوری طور پر عمل کریں اور رپورٹ کمیٹی کو پیش کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close