حکومت نے نوکری کے خواہش مند افراد کو خوشخبری سنادی ،اہم ترین محکمے میں بھرتیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ، نجی ٹی وی کے مطابق بھرتیوں کے حوالے سے ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری بھجوائی تھی جس کی منظوری اب وزیراعظم نے دے دی ہے۔بھرتی کیلئے ورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا

جائیگا، بھرتیوں میں 831کانسٹیبلز ، 150انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کریگا جب کہ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے ہوں گی۔ کتنی عمر کے شہریوں کو آج سے کورونا ویکسین فوری لگوانے کی سہولت دستیاب ہو گی؟اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے ملک میں بزرگ شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت آج سے معمر شہریوں کو واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اعلان کے تحت پاکستان میں آج سے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت دستیاب ہوگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں 70 سال سے زائد عمرکے رجسٹرڈ بزرگ شہری کسی بھی ہیلتھ سینٹر سے ویکسین لگوا سکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ واک ان کورونا ویکسی نیشن کی سہولت رجسڑڈ بزرگ شہریوں کو دستیاب ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں