ڈسکہ ضمنی انتخاب 18 مارچ کو، حلقے میں کیا بڑی انتظامی تبدیلیاں کر دی گئیں؟

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسکہ ضمنی انتخاب 18 مارچ کو، حلقے میں کیا بڑی انتظامی تبدیلیاں کر دی گئیں ہیں؟این اے 75ڈسکہ میں 19فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد انتظامی امورمیں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق 360پولنگ اسٹیشنوں میں سے20 پولنگ اسٹینشوں کاعملہ تبدیل جب

کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر بھی بدل دیاگیا ہے۔این اے 75 پر ضمنی انتخاب 18مارچ کو ہو گا، حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 94ہزارسے زائد ہے۔ ن لیگ کے سیدہ نوشین افتخار اورپی ٹی آئی کے علی اسجد ملہی میں سخت مقابلہ متوقع ہےجب کہ تحریک لبیک نے حاجی خلیل احمد سندھوکومیدان میں اتاراہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close