اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے ایف آئی اے میں ایک ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایک ماہ قبل سمری وزارت داخلہ، خزانہ اور وزیراعظم کوبھیجی تھی جس کی منظوری وزیراعظم نے دے دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیڈھائی سو روپے ہر
امیدوار سے ریکورٹمنٹ وصولی کی منظوری بھی دی ہے۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھرتی کیلئیورچیول یونیورسٹی سے تعاون حاصل کیا جائیگا، بھرتیوں میں 831کانسٹیبلز، 150انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبلز کی بھرتی ایف آئی اے براہ راست کریگا جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کی بھرتیاں ایف بی ایس سی کے ذریعے ہوں گی۔۔۔۔۔سنجرانی کی جیت کیلئے ہر حربہ استعمال کریں گے، شبلی فراز کا اعلاناسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے بڑا اعلان کردیا ،ا س حوالے سے وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب بائی دا بک نہیں چلیں گے ، صادق سنجرانی کو جتوانے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فٹ بال میں دوسری ٹیم کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاں سے کھیل سکتے ہوں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اس وقت وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی سے متعلق معاملہ زیر بحث نہیں ،عمران خان ٹیم کے کپتان ہیں وہ فیصلہ کریں گے، مولانا صاحب اقتدارسے باہر رہ نہیں سکتے، پرویز خٹک کی پیشکش شاید اس لیے تھی، یہ نہیں کہا کہ عبدالغفور حیدری کو باضابطہ پیشکش کی، ایسی کوئی پیشکش نہیں کی نہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقہ ہے ووٹ تو سب سے مانگیں گے،
ہم یہ نہیں کر سکتیکہ شریف شریف کھیلیں اور ہر چیز قانون کے مطابق چلیں، اپوزیشن ہمیشہ قانون کی خلاف ورزی اور پیسے کا استعمال کرتی ہے، اس دفعہ ہم تیار ہیں ، کم وقت میں جو بھی ضرری ہوگا کریں گے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ یہ الیکشن جیتنے کیلئے کم وقت میں جو بھی ضروری ہوگا کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہاتھ پیچھے باندھ لیں اور فریق جو بھی طریقہ چاہے استعمال کرے ، ایسانہییں ہوسکتا کہ فٹبال میں فریق کو ہاتھ سے بال روکنے کی اجازت ہو اور ہم صرف پاں سے کھیل سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں