آزاد سینیٹر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد(این این آئی)نومنتخب سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پی پی پی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ،آزاد سینیٹر شمیم آفریدی نے عشائیے میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں سینیٹر

شمیم آفریدی نے شمولیتی دستاویزات پر دستخط کئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر شمیم آفریدی کو پاکستان پیپلزپارٹی کا روایتی مفلر بھی پہنایا،عشائیے میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فیصل کریم کنڈی، نوید قمر، لطیف کھوسہ، ہمایوں خان، سعید غنی، امجد آفریدی ودیگر نے بھی شرکت کی ۔شیری رحمن نے کہاکہ سینٹرز کی عشائیے میں بھرپور شرکت ایوان بالا میں عددی اکثریت کا بھی اظہار ہے، سینیٹ میں اپوزیشن اراکین کی اکثریت کو دیکھ کر عمران خان کو شکست تسلیم کرلینا چاہیے۔ ۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں

فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close