ایف بی آر متحرک ہو گیا، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف رینیو( ایف بی آر) نے فری لانسرز اور آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میںایف بی آر کمشنر آف شور ٹیکس اور ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ٹیکس نے مشترکہ طورپر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے انکشاف

کیاہے کہ بیرون ملک مصنوعات اور خدمات فروخت کرنے والے ٹیکس ادا نہیں کررہے ہیں۔حکام کے مطابق امریکی کمپنی Payoneer نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر ادائیگیاں کی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران اس امر کی نشاندہی ہوئی ہے کہ مزکورہ امریکی کمپنی نے 60 ارب روپے 75615 افراد کو ادا کیے ہیں لہٰذا اس امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والے 45012 افراد پر ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ایف بی آر کے مطابق امریکی کمپنی سے رقم وصول کرنے والوں میں 12 ہزار سے زائد نان فائلرز ہیں۔ حکام نے بتایاہے کہ مذکورہ امریکی کمپنی میں اکانٹ بنانے کے بعد مقامی موبائل بینک یا کمرشل بینک اکانٹ میں رقم منتقل ہورہی ہے ان معلومات کی بنیاد پرایف بی آر نے مذکورہ امریکی کمپنی کی رقم منتقل کرنے والے 27 بینکوں کو بھی تحقیقات میں شامل کیا ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔۔۔۔ 2018 الیکشن ویڈیو اسکینڈل، ن لیگ نے تحقیقات کیلئے دائر درخواست کیوں واپس لے لی؟ اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ ن نے 2018ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی ہے،الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات 2018کے ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں عمران خان، پرویز خٹک اور متعلقہ اراکین اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ آپ کے

پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟وکیل ن لیگ جہانگیر جدون نے کہا کہ سپیکر ہائوس میں رقم کا لین دین ہوا۔ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں انکا بیان کہاں ہے؟ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں۔ وکیل ن لیگ نے کہا عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔الطاف قریشی کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟وکیل ن لیگ نے کہا وزیراعظم کہتے ہیں ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیراعظم کسی کا نام بھیجیں یا خود تحقیقات کرائیں۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے جہانگیر جدون کو ہدایت کی کہ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ سلم لیگ ن نے 2018 ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں