چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹ کا فیصلہ کب اور کیسے کریں گے، ایم کیو ایم قیادت نے بتا دیا

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی قیادت میں 3 رکنی وفد کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عا ر ضی مرکز بہادر آباد آمد۔ وفدمیں وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے نو منتخب

سینیٹر فیصل سبزواری اور ایم پی اے کنور نو ید جمیل نے استقبال کیا۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے وفد نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے عا ر ضی مرکز کا دورہ کیا ہے ہم نے ایم کیو ایم کو فیصل سبز وار ی اور خالدہ اطیب کے سینیٹرز منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کے لئے گزارش کی ہے۔ ہم پرامید ہیں کہ رابطہ کمیٹی میں جو فیصلہ ہوگا صوبہ کی بہتری اور سندھ کے بہتر ین مفاد میںہو گا۔ ہم سب کو موقع ملے گا کہ ہم دیہی اور شہری سندھ کی عوام کی خدمت بہتر طریقے سے کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بہت سے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے خاص طور پر شہری علاقوں جن کی نمائندگی ایم کیو ایم پا کستا ن کے پا س ہے اس کی تر قی اور بہتری کی با ت ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ترقی کا ویژن ہے۔ انہوں نے ہر جگہ پر بلا تفریق ترقیاتی کاموں کے لیے وزیراعلی سندھ سید مرا د علی شاہ اور انکی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں اور بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے ہیں لیکن کچھ ایشو ز ہیں جو حل طلب ہیں۔ ان پر بہتر پیش رفت ہوگی اور مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر دروازے

کھلے ہوتے ہیں اور بات چیت ہوتی رہتی ہے ، جمہوریت کا یہی حسن ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیں سینیٹ انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی اور ہمارے دیگر امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا لیکن ہم دوبارہ اس امید کے ساتھ ان کے پاس آئے ہیں کہ وہ سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنا نے کے لئے حمایت کریں گے۔اس سے قبل ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دوست آج یہاں پر تشریف لائے ہیں اور سینیٹرز منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور ساتھ ساتھ سینیٹ چیئرمین کے حوالے سے سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنے کے لئے گزارش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے یہ معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا جو بھی فیصلہ ہوگا پیپلز پارٹی کو مطلع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وفد کو ایک بار پھر گزارش کی ہے کہ سینیٹ کے الیکشن سے ہٹ کر ہمیں سندھ کی بہتری بالخصوص دیہی اور شہری علاقوں کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے،اس پر پیپلز پا ر ٹی کے وفد نے بھی اتفا ق کیا ہے ۔الیکشن کے بعد بھی ہماری ملاقاتیں جاری رہیں گی اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں تو یہاں کے لوگوں کی نو کریو ں و بلدیات کے مسائل ہیں ان ساری چیزوں پر بھی باتیں کریں گے اور اس کا مل کر حل تلا ش کریں گے۔اس مو قع پر ایم کیو ایم کے را بطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر

کنور نوید جمیل ،ارا کین را بطہ کمیٹی خو ا جہ اظہا ر الحسن ،فیصل سبزوا ر ی ،محمد حسین ،رئو ف صدیقی اور جا وید حنیف بھی ملا قا ت میںمو جو د تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close