اسلام آباد(پی این آئی) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں، کمیشن نے
ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ رواں ماہ کے اختتام تک کمیشن کی سفارشات کا حتمی جائزہ لے گی، یہ سفارشات آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔ سرکاری ملازمین کی موجیں، گریڈ 1سےگریڈ 19تک تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا سرکاری ملازمین کی موجیں، گریڈ 1سےگریڈ 19تک تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا کا اعلامیہ جاری کیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کے بعد زیادہ سے زیادہ اضافہ 4458جبکہ کم سے کم اضافہ 2283روپے ہو گا گریڈ 2کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 4803جبکہ کم از کم 2328، گریڈ 3کے ملازم کی زیادہ سے زیادہ 5328روپے جبکہ کم از کم 2403، گریڈ 4کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 5775جبکہ کم از کم 2475روپے ، گریڈ 5کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 6315روپے جبکہ کم از کم 2565روپے ، گریڈ 6کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 6855روپے جبکہ کم از کم 2655روپے ، گریڈ 7کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7323روپے جبکہ کم ا ز کم 4748روپے گریڈ 8ے آفیسر کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7870روپے جبکہ کم از کم 2845روپے ، گریڈ 9کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے ز یادہ اضافہ 8418روپے جبکہ کم از کم 4943روپے گریڈ 10کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9040روپے جبکہ کم از کم 3040روپے ، گریڈ 11کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9743روپے جبکہ کم از کم 3143روپے ، گریڈ 12زیادہ سے زیادہ 10530روپے جبکہ کم از کم 3330روپے ، گریڈ 13کی 11440زیادہ سے ز یادہ جبکہ کم از کم 3565روپے ، گریڈ 14زیادہ سے زیادہ 12570روپے کم از کم 3795روپے ، گریڈ 15زیادہ سے ز یادہ 14005روپے ، کم از کم 4035روپے ، گریڈ 16زیادہ سے ز یادہ 16128روپے کم از کم 4728روپے ، گریڈ 17زیادہ سے ز یادہ 19093روپے کم از کم 7593روپے ، گریڈ 18زیادہ سے زیادہ 23938روپے جبکہ کم از کم 9588روپے ، گریڈ 19کے آفیسر کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 30053روپے اور کم از کم 14803روپے ہو گا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں