پنجاب کی قسمت کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اچانک طلب کیوں کیا؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم ہاؤس میں پنجاب کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے سر جوڑ لیے۔آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کی

کارکردگی پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی۔دوسری جانب وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس جاری ہے۔ اس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور تحریک انصاف کے سینئر وفاقی وزرا شریک ہیں۔ نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ اس اجلاس میں پنجاب کی قسمت کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔ جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا اسے چیئرمین نہیں بننے دیں گے، پی ٹی آئی لیڈر نے واضح کر دیا اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی پراگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کیمطابق فیصلہ کرے گا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کیخلاف اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہے اس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالے سے ہت تشویش کاشکارہے، ہمارے یہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں