عمران حکومت کا بڑا فیصلہ، گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور

گلگت بلتستان (آئی این پی )گلگت بلتستان اسمبلی نے جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی ، جس میں جی بی کو

عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ ودیگر وفاقی اداروں میں مناسب نمائندگی دی جائے اور عبوری صوبے کا درجہ دینے کیلئے آئین پاکستان میں ترامیم کا بل منظورکرایا جائے۔قرارداد کے مطابق آئینی ترامیم میں خیال رکھا جائے اور مسئلہ کشمیر پرپاکستان کاموقف برقراررہے، جی بی کے عوام کشمیریوں کی آزادی کیلئے اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔بعد ازاں گلگت بلتستان اسمبلی کی قرارداد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close