مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹے کو جانشین بنانا چاہتے ہیں، بڑا الزام لگ گیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے، مریم نواز اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے

ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں، وزیراعظم قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے، موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں، عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے، اپوزیشن پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں