تھر،پراسرار بیماری سے مزید 100سے زائد مور ہلاک

تھر(آئی این پی )صحرائے تھر میں موروں میں پراسرار بیماری پھوٹنے 100سے زائد مور ہلاک جب کہ درجنوں بیمار ہوگئے۔تھرپارکر کی پسماندگی اور بیماری کا شکار صرف انسان ہی نہیں جنگلی حیات بھی ہیں اور تھر کے ریگستان میں خوبصورتی بکھیرنے والے مور ایک بار پھر مرنے لگے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کئی روز گزرجانے کے باوجود بیماری کا تعین نہ کرسکا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق موروں کو گردن میں سوجن اور مناسب خوراک کا نہ ملنا ان کے مرنے کا بڑا سبب ہے۔ ایک ہفتے کے دوران تھرپارکر کی تحصیل مٹھی،اسلام کوٹ اور ڈیپلو کے 10 سے زائد گاں میں100سے زائد مور ہلاک ہوگئے اور 2 درجن سے زائد مور بیماری میں مبتلا ہیں۔محکمہ پولٹری کے مطابق موروں کو رانی کھیت کی بیماری ہیاور مور جنگلی پرندہ ہے جسے ویکسینیشن کے لیے پکڑ نہیں سکتے، اگر انہیں پکڑا گیا تو یہ مر جائیں گے، ان کو ایڈوانس میں ملٹی وٹامنس اور انٹی بائیو ٹک پلائے جاتے ہیں۔۔۔۔۔پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگی،مزید کتنے مریض جاں بحق،کتنے کیس رپورٹ؟اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ، ایک دن میں مزید 54کورونا کے مریض جاں بحق اور 1300سے زائد کیسز سامنے آئے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 54 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سیانتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281ہوگئی،24گھنٹے میں 31ہزار 786ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 353نئے کیسز کی تصدیق ہوئی،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24گھنٹے

میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.25 فیصد تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 16ہزار 349اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93ہزار453ہوگئی،ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 644کیسز تشویشناک نوعیت کیہیں جبکہ 24گھنٹے میں کوروناکے3ہزار365مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close