کراچی(آئی این پی )اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کاریں چوری کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا ، ملزم ایوب ملک آٹھ مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث وکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی
عارف اسلم را کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب ملک موہانا 8مرتبہ پہلے بھی گرفتار ہوچکاہے، ملزم کو وکیل کے یونیفارم میں گرفتار کیا گیا اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ کار برآمد کرلی گئی۔ گرفتار وکیل ایوب متعددمہران کاریں چوری کرچکاہے، ملزم اپنے جرائم سے وکالت کے پیشے کوبدنام کررہاتھا، ملزم نے گرفتاری کے بعد جیل سے ایل ایل بی میں داخلہ لیاتھا اور دوران قید ہی ملزم نے ایل ایل بی پاس کیا۔پولیس کے مطابق ملزم وکالت پریکٹس کے دوران خرچہ چلانے کیلئے وارداتیں کرتاتھا اور وکیل کے یونیفارم کی وجہ سے نہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا نہ ہی پولیس چیک کرتی۔ ملزم مسروقہ کاربلوچستان میں حاجی نامی خریدارکوفروخت کرتا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں