اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔منگل کو نجی ٹی وی پراگرام میںگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں
یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کیمطابق فیصلہ کرے گا۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کیخلاف اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہے اس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالے سے ہت تشویش کاشکارہے، ہمارے یہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔۔۔۔۔اچھی خبر قریب ہے،
رمضان ریلیف پیکج کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں ہو گااسلام آباد(آئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کوہو گا جس میں عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکیج سمیت 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اس اہم بیٹھک میں20نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، 2ہفتے بعد ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج، یوریا اور کپاس کی درآمد ایجنڈے میں شامل ہے۔جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر اوایم سی اور ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی کو بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بجلی پیداواری کمپنیوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز پر فیصلہ متوقع ہے۔ اجلاس میں مختلف وزراتوں کے لیے ٹیکنیکل گرانٹس کی منظوری
بھی متوقع ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں