وزیرخزانہ اپنے ہی ایم این ایز کے ہاتھوں ہارا، ان کو شرم نہیں آئی کہ استعفی دے دیں، سابق وزیر اعظم پھٹ پڑے

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو خود اعتماد ک اووٹ لینے کا اختیار نہیں، اجلاس ہوتاہے وزیراعظم ووٹ لیتے ہیں مگر قانون کا کسی کو نہیں پتا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے عمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اجلاس ہوتا ہے وزیراعظم ووٹ لیتے ہیں قانون کا کسی کو نہیں پتا، وزیراعظم کو خود اعتماد کا ووٹ لینے کا اختیار نہیں ہے۔قومی اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں اسپیکر کے طرز عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ اسمبلی میں وزیر اعظم نے اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، اسپیکرخاموش رہے، اسپیکر کویہ نہیں پتااسمبلی کیسے چلتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین وقانون اور اخلاقی قدروں کی اہمیت ختم ہوچکی، آئین و قانون کے راستے پرجانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ہاتھوں شکست کھانے والے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جس کا وزیرخزانہ اپنے ہی ایم این ایز کے ہاتھوں ہارا، ہار کے باوجود ان کو شرم نہیں آئی کہ استعفی دے دیں۔سابق وزیراعظم نے نیب کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہی انصاف کا نظام ہے کہ پیشیوں پر ہی نیب چلتا ہے، نیب کی حقیقت کا سب کو پتا ہے براڈ شیٹ کا کیاہوا ؟کسی کو نہیں پتا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close