اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی ،اپوزیشن نے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون ان کو ہاتھ میں لے گا،مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، اپوزیشن اگر کھیلنے نہیں دے گی تو ہم بھی انہیں کھیلنے نہیں دیں گے، وزیراعظم عمران خان کو
معلوم ہے کہ ہمارے 17ووٹ ٹوٹے ،بکنے والوں کی فہرست دیکھی لیکن فائل نہیں کھولی ،13ممبران نے پیسے لئے باقی نے جان بوجھ کر استادی دکھائی ہے،فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا ،،صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے ، حفیظ شیخ کی بار ہمیں خوش فہمی اور احساس برتری نے مارا،وزیراعظم کے اعتماد ووٹ میں تین ممبران نے نخرے دکھائے لیکن بعد میں آکر بہت نعرے لگائے،سینیٹ انتخابات میں ووٹ بکے ،اس کا کریڈیٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ،پہلے دو کروڑ تک ممبر مل جاتا تھا اس بار ریٹ بہت اونچا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیساتھ کھڑے رہیں گے ،اگلے الیکشن میں اتحاد کی سیاست ہو گی ۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ بکے ،اس کا کریڈیٹ آصف علی زرداری کو جاتا ہے ، وہ سب لوگ موجود ہیں جنہوں نے بولیاں لگائیں ،پہلے دو کروڑ تک ممبر مل جاتا تھا اس بار ریٹ بڑا ہائی تھاآٹھ آٹھ کروڑ روپے کی بات ہورہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ضمیر کی آواز کو ووٹ دیتا تو سامنے آتا، بارہ سے 14مہینوں میں حکومتیں جاتی رہیں عمران خان نے اڑھائی سال پورے کرلئے ،پانچ سال بھی پورے کریں گے ،اس ملک میں بِکنے اور بَکنے والوں کی کمی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور ادارے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں
،مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں صرف دو لوگ ہی سیاست کر رہے ہیں ،ہمارے 17ووٹ ٹوٹے ،حفیظ شیخ بدستور کابینہ کا حصہ رہیں گے ، بکنے والوں کی لسٹ فائل میں دیکھی لیکن فائل نہیں کھولی ،13ممبران نے پیسے لئے باقی نے جان بوجھ کر استادی دکھائی ہے ،فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کو کچھ نہیں ہوگا ،صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے ، حفیظ شیخ کی بار ہمیں خوش فہمی اور احساس برتری نے ماردیا ،وزیراعظم کے اعتماد ووٹ میں بھی ممبران تاخیر سے آئے ،تین ممبران نے نخرے دکھائے لیکن بعد میں آکر بہت نعرے لگائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اڑھائی سال پورے کر لئے عمران خان آگے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں ،15اپریل تک سیاست میں بڑے جوڈو کراٹے ہوں گے ، عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی ،اپوزیشن نے اگر قانون ہاتھ میں لیا تو پھر قانون ان کو ہاتھ میں لے گا،مریم نواز کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ، اپوزیشن اگر کھیلنے نہیں دے گی تو ہم بھی انہیں کھیلنے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کو دوبارہ منظم کیا جارہا ہے ،اگر وہاں ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہوتی ہے تو اس کا اثر پاکستان میں ہوگا ، ہماری فوج ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، پاکستان کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اصولی موقف سے ہٹنا غدار کے مترادف ہے ، اگر مسئلہ کشمیر ہم سے حل نہیں ہوا تو ہمارے بعد آنے والی قوم اس مسئلے کو حل کرے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں