ہمسایہ ملک کی پولیس بھی پاکستانی پارری گرل کی فین، یہ حقے ہیں اور اب پارری نہیں ہو رہی ہے

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی پولیس بھی پاکستانی پارری گرل کی فین ہو گئی ،نئی دہلی پولیس نے شیشہ بار میں چھاپہ مارا اور 24 حقے قبضے میں لے لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ یہ ہم ہیں، یہ حقے ہیں اور اب پارری نہیں ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے

مطابق نئی دہلی پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرشانت گوتم نے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے قبضے میں لیے گئے حقوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کچھ پارٹیاں نہ صرف صحت کے لیے مضر ہیں بلکہ غیر قانونی بھی ہیں،ایک سینیئر پولیس اہلکار نے کہا کہ سب انسپکٹر پرکاش کشیپ نے خفیہ اطلاع پر مغربی دہلی کے راجوڑی گارڈن کے علاقے میں ایک حقہ بار پر چھاپہ مارا،انہوں نے کہا کہ پولیس نے دیکھا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی تھی، وہاں سکریننگ مشین یا ہینڈ سینیٹائزرز نہیں تھے اور گاہک حقہ پی رہے تھے،پولیس کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عوامی مقام پر تمباکو نوشی کرنے پر حقہ بار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں