دن اور رات کا دورانیہ مارچ کی کس تاریخ کو برابر ہو جائے گا؟ موسم بہار کی آمد اور گندم کی فصل پکنا شروع ہوجائے گی؟

جہانیاں (آن لائن) 21مارچ ! دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا جبکہ موسم گرما کی ابتدا ہو جائے گی موسم بہار کی آمد اور گندم کی فصل پکنا شروع ہوجائے گی۔ماہرین کے مطابق 20 اور 21مارچ کی درمیانی شب کو زمین سورج کے گرد اپنا چکر مکمل کرکے اس جگہ پہنچتی ہے جہاں سے اس کا آغاز ہوا تھا۔

عیسوی کلینڈر میں 21 مارچ وہ دن ہے جس کے دن اور رات کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹے کا ہوتا ہے، پھر بائیس مارچ سے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہوجاتی ہیں، یہ موسم گرما (گرمی) کی آمد کی اطلاع ہوتی ہے۔اکیس مارچ کے بعد دنیا بھر میں موسم بہار کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد درختوں پر پھل اور فصلوں کا دانا پکنا شروع ہوجائے گا۔ایران،افغانستان اور یونان میں اس دن کو شمسی سال کا آغازہوجائے گا اور اس روز جشن ہوتا ہے اور اسے متعدد ملکوں میں عید کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں