عثمان بزدار کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

مظفرگڑھ (آئی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا ملتان و تونسہ کا ہنگامی دورہ، ناقص کارکردگی پر کارروائی کرتے ہوئے 7افسران کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کا ہنگامی دورہ کیا ، اس موقع پر مشیر صحت حنیف پتافی بھی موجود تھے، عثمان بزدار

نے 14گھنٹے کے دوران تین اضلاع کا ہنگامی دوری کیا اور ناقص کارکردگی پر بیورو کریسی میں بڑے پیمانے ہر اکھاڑ پچھاڑ کی،وزیراعلی پنجاب نے ملتان اور ڈی جی خان میں بھی ناقص کارکردگی پر ایکشن لیتے ہوئے سی پی او اور ڈی سی سمیت 7 افسران کو معطل کردیاانہوں نے ہدایت کیں کہ ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال تونسہ بھی معطل ہیں جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر تونسہ کے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بھی معطل کردئیے گئے۔سردار عثمان بزدار نے ڈی جی خان میں واٹر فلٹڑیشن پلانٹ کی بندش پر افسران اور سڑکوں پر کیٹ آئیزنہ لگانے پر ایس ای، ایکسئین ہائی وے کو بھی معطل کردیا،وزیر اعلی پنجاب نے ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان کا بھی ہنگامی دورہ اور علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، جس پر مریضوں نے اسپتالوں میں سہولتوں کی عدم دستیابی پر عثمان سے شکوے کیے۔وزیر اعلی نے مریضوں کی شکایات پر ڈپٹی ایم ایس ٹیچنگ اسپتال کو معطل کرردیا اور ایم ایس ایمرجنسی وارڈ کے معطلی کے احکامات بھی جاری کردئیے۔شہری کا کہنا تھا کہ اسپتال میں تھرما میٹر تک موجود نہیں، بازار سے خرید کر لایا ہوں، جس پر وزیراعلی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔انہوں نے شہر میں صفائی کی خراب صورتحال پر چیف آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کو معطل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے بھی ناقص کارکردگی پر معطلی کے

احکامات جاری کیے جبکہ ڈی ایس پی تونسہ کو غیرحاضری پر معطل کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close