سرکاری ملازمین کی موجیں، گریڈ 1سےگریڈ 19تک تنخواہوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

پشاور(آن لائن) وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور اضافے کااعلامیہ آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ وزارت خزانہ یکم مارچ 2021سے گریڈ 1سے گریڈ 19تک وفاقی ملازمین کےبنیادی تنخواہ میں پچیس فیصد اضافہ

کا اعلامیہ جاری کیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ ایک کے ملازم کی تنخواہ میں 25فیصد اضافہ کے بعد زیادہ سے زیادہ اضافہ 4458جبکہ کم سے کم اضافہ 2283روپے ہو گا گریڈ 2کے ملازمین کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 4803جبکہ کم از کم 2328، گریڈ 3کے ملازم کی زیادہ سے زیادہ 5328روپے جبکہ کم از کم 2403، گریڈ 4کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 5775جبکہ کم از کم 2475روپے ، گریڈ 5کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 6315روپے جبکہ کم از کم 2565روپے ، گریڈ 6کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 6855روپے جبکہ کم از کم 2655روپے ، گریڈ 7کے ملازم کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7323روپے جبکہ کم ا ز کم 4748روپے گریڈ 8ے آفیسر کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ 7870روپے جبکہ کم از کم 2845روپے ، گریڈ 9کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے ز یادہ اضافہ 8418روپے جبکہ کم از کم 4943روپے گریڈ 10کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9040روپے جبکہ کم از کم 3040روپے ، گریڈ 11کے ملازم کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 9743روپے جبکہ کم از کم 3143روپے ، گریڈ 12زیادہ سے زیادہ 10530روپے جبکہ کم از کم 3330روپے ، گریڈ 13کی 11440زیادہ سے ز یادہ جبکہ کم از کم 3565روپے ، گریڈ 14زیادہ سے زیادہ 12570روپے کم از کم 3795روپے ، گریڈ 15زیادہ سے ز یادہ 14005روپے ، کم از کم 4035روپے ، گریڈ 16زیادہ سے ز یادہ 16128روپے کم از کم 4728روپے ، گریڈ 17زیادہ سے ز یادہ 19093روپے کم از کم 7593روپے ، گریڈ 18زیادہ سے زیادہ 23938روپے جبکہ کم از کم 9588روپے ، گریڈ 19کے آفیسر کی تنخواہ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 30053روپے اور کم از کم 14803روپے ہو گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close