عمران خان کو دو اراکین قومی اسمبلی اعتماد کا ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے، انہیں کیسے مجبو ر کیا گیا؟ مریم نواز نے الزام عائد کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دو اراکین قومی اسمبلی اعتماد کا ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے ، انہیں ایجنسیوں نے زبردستی ووٹ دینے پر مجبور کیا۔مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو

ایجنسیوں کا لے پالک بیٹا قرار دیا اور کہا کہ کل اس کیلئے میدان خالی چھوڑا گیا۔ دو ایم این ایز ووٹ نہیں دینا چاہتے تھے، انہیں گولڑہ کے ادارے کے ایک کمپاؤنڈ میں لے جا کر چار گھنٹے تک ایک کنٹینر میں بند رکھ کر مجبور کیا گیا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں۔مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ کیا ایجنسیز اس لیے رہ گئی ہیں، کیا ان کا یہی کردار ہوگا، کیا عوام کے مجرم کو بچانے کیلئے آپ اپنے ادارے کو سیاست میں جھونک دیں گے، اس کا جواب انہیں عوام کو دینا پڑے گا۔ ’کہاں ہے اس شخص کی عزت جو کہنے کو تو وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہے لیکن ایجنسیز کو یہ کہتا ہے کہ میرے ارکان سے زبردستی ووٹ لا کر دو۔‘ پنجاب میں اگلی حکومت کس جماعت کی ہو گی؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگر کوئی حکومت آئے گی تو وہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ، کل عمران خان ریس میں اکیلا ہی دوڑ رہا تھا،ہمیں 23 سے زیادہ حکومتی اراکین کی حمایت حاصل ہے مگر اصلتعداد ابھی نہیں بتاؤں گی۔آج پارٹی اجلاس میں جو چیزیں طے پائی ہیں کل وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے اجلاس میں پیش کی جائینگی۔ مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کو گھوڑا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ظلم جب حد سے گزر جاتا ہے تو پھر لوگ بولتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close