پنجاب میں اگلی حکومت کس جماعت کی ہو گی؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگر کوئی حکومت آئے گی تو وہ مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ، کل عمران خان ریس میں اکیلا ہی دوڑ رہا تھا،ہمیں 23 سے زیادہ حکومتی اراکین کی حمایت حاصل ہے مگر اصل

تعداد ابھی نہیں بتاؤں گی۔آج پارٹی اجلاس میں جو چیزیں طے پائی ہیں کل وہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے اجلاس میں پیش کی جائینگی۔ مسلم لیگ ن چھوٹی ریس کو گھوڑا نہیں بڑی ریس کا گھوڑا ہے۔ظلم جب حد سے گزر جاتا ہے تو پھر لوگ بولتے ہیں ۔ ’’لوگوں نے چور کا منہ کالا کرکے گدھے پر بٹھادیا، “اس نے کہا کہ مجھے گدھے سے گرانے کی بڑی کوشش کی پر اللہ نے بچا لیا،،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ پر مریم نواز کا لطیفہ ۔۔ ۔شرکاء کے قہقہے‎ اسلام اسلام آباد (پی این آئی )مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر لطیفہ سنا دیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی مثال ایسی ہے کہ جیسے کسی نے لکھا تھا کہ ایک چور چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور لوگوں نے اس کے منہ پر کالک مل کر گدھے پر بٹھا دیا اور پورے محلے کی رائونڈ لگوایا ، وہ چور جب سر جھکا کر اپنے گھر واپس آیا تو اپنے اہلیہ سے کہتا ہے کہ آج لوگوں نے مجھے گدھے سے گرانے کی بڑی کوشش کی لیکن مجھے اللہ نے بچا لیا ۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اخلاقیات یا جمہوریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تب بھی پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی کرتی تھی، جعلی طریقے سے حکومت میں آنے کے بعدبھی اپنی غنڈہ گردی پر مبنی رویے پر جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) خیراتی جماعت نہیں ہے اور جو کچھ ہوا ہم اسے بھولیں گے نہیں،

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close