لاہور (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورچوہدری برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔بلاول بھٹو نے چوہدری برادران کے ساتھ پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاسی ٹیم کےہمراہ ملاقات کی جس میں ق لیگ کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہٰی، طارق بشیرچیمہ،مونس الہٰی،
سالک حسین اورحسین الہٰی نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پربھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں چوہدری شجاعت حسین سے تعاون مانگا۔ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول سے کہا کہ ق لیگ حکومت کی اتحادی ہے اور اسے چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراچکی ہے ۔چوہدری شجاعت نے واضح کرتے ہوئے کہا ’ہماراشیوہ نہیں کہ وعدہ کریں اورپاسداری نہ کریں، حکومتی اتحادی ہیں،سینیٹ میں ان کےساتھ ہیں، آپ ہمارےگھرآئےآپ کی عزت کرتےہیں۔‘ بلاول زرداری چوہدری برادران کے گھر پہنچ گئے، بڑی پیشکش کر دی گئی لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچے، ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مدد مانگی گئی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ اور سید حسن مرتضی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ قائداعظم کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، سالک حسین اور حسین الہی بھی موجود تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی اور ان سے 12 مارچ کو ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مدد بھی مانگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں