زمین لرز اٹھی، شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

مظفر آباد (پی این آئی)آزاد کشمیر کے شہر میر پور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہوکر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔نجی نیوز چینل کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.4ریکارڈ کی گئی اور اس کا

مرکز ہری پور کے شمال مشرق میں 32کلو میٹر دور تھا ۔زیر زمین زلزلے کی گہر ائی دس کلو میٹر تھی ۔ زلزلہ زدگان کی لاکھوں پاونڈ کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے، فردوس عاشق اعوان کا شریف خاندان پر نیا الزام لاہور (آن لائن) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی لاکھوں پاونڈز کی امدادی رقم لوٹ کر باپ اور چچا نے لندن میں پیلس بنائے- کل جعلی راجکماری کو مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے کوئی شرم نہیں آئی- پی ڈی ایم نے کل مظفر آباد میں کشمیر اور کشمیریوں کے ساتھ نہیں بلکہ بھارت اور مودی کے ساتھ یکجہتی کا دن منایااور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی-جعلی راجکماری نے مودی کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کی پوری قیمت ادا کی اور ایک بار بھی مودی کے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی مذمت نہ کی۔ عوام نے مظفر آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں دیکھ لیا کہ کون مودی کا یار ہے اور کس نے مودی کے تحفوں اور مبارکبادیوں پر کشمیری حریت پسندوں کے خون کا سودا کیا۔پی ڈی ایم نے مظفرآباد میں پاکستانی اور کشمیری عوام کی نہیں بلکہ مودی اور بی جے پی کی زبان بولی اور مودی کا بیانیہ پڑھ کر سنایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق

اعوان نے کہاکہ اپوزیشن مودی کو لعن طعن کی بجائے قومی یکجہتی کے دن کو اپنے سیاسی نشے کے لئے استعمال کیا پوری اپوزیشن کی سوچ کا محور اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہے۔جعلی راجکماری یہ کیوں نہیں بتاتی کہ ایون فیلڈ کے محلوںکیسے بنائے۔ بیروزگار سیاست دان مولانا فضل الرحمن جو کئی دہائیوں تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی بجائے اسلام آباد پر چڑھائی کی قوم ان سیاسی بہروپیوں سے واقف ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم قیادت نے پاکستان میں کھڑے ہوکر کشمیریوں کے خون کا سودا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شریف فیملی کو جھوٹ بولنے کا سرٹیفکیٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے جاری کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی یہ خواہش تھی سینٹ کا الیکشن بکرا منڈی میں تبدیل نہ ہواورحرام کی کمائی سے اسمبلیوں کی خریدو فروخت نہ ہو۔عمران خان سینٹ کے الیکشن کو ماڈل بنانا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے قومی مفاد کی بجائے اپنی ذات کو فوقیت دی۔انہوں نے ایک ایسی خاتون جس کے اکاونٹ سے منی ٹریل کو نیب نے ثابت کیا ہے وہ اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے اپنے عہدے کے مزے لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہوں کے قاتلوں کو پکڑنا حکومتی اداروں کا فرض ہے۔قانون پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم نے جو ہدایت دی ہے اس میں کسی کی

ذات کو نشانہ بنانا مقصود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے مذاکرت ملک اور قوم کے مفاد کے ایجنڈا پر ہونگے۔ تاہم حکومت نیب کیسز سے کسی کو ریلیف نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ میں سکولوں میں داخلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں قومی تعلیمی نصاب کے نفاذ کی منظوری، صوبہ بھر کے 1227 سکولوں کی اپ گریڈیشن، 2000 سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر،110 ماڈل سکولوں کا قیام،سکولوں میں ”آفٹرنون شفٹ” کا آغاز،نئی ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ سمیت پہلی بار 40 ہزار اساتذہ کے گھر بیٹھے بغیر رشوت/سفارش ٹرانسفرز کی گئی۔ یہ سب باتیں اس بات کی عیاں ہیں کہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے

کہا کہ تمام اداروں میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم لانے پر کام کا آغازموجودہ حکومت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 400 لائبریریاں،1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز کی بحالی تاریخ میں پہلی بار پرائمری سکولز کے اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ تاریخ میں پہلی بار بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لئے تین زبانوں اردو،انگلش اور عربی زبان کے اندر بین الاقوامی معیار کی ”ECE Little Library” کتاب کی اشاعت اور مفت فراہمی ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے تاریخی فیصلوں سے شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کو عالمی معیار کے تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یونیورسٹی آف چکوال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، مری کے پنجاب ہاؤس کو کوہسار یونیورسٹی مری میں تبدیل جبکہ سیالکوٹ میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 14 ارب کی لاگت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے TEVTA کے ایک لاکھ طلباء کی فیس معاف کی گئی ہے۔ سینٹر آف ایکسیلنس چکوال کا سنگِ بنیادرکھا گیا اور یونیورسٹی

سپورٹس لیگ کا انعقادکیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی تربیتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لائی ہے اور دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی تقرری کے لیے شرائط میں نرمی کی گئی ہے پہلے سے بنی 18 یونیورسٹیوں کے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جارہے ہیں اور پہلی بار 15 یونیورسٹیوں، 250 کالجز اور 8 تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی میرٹ پر آزاد سلیکشن بورڈز کے ذریعے تقرری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ 3 ٹیکنیکل یونیورسٹیوں سمیت 10 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا اور 50 کالجز میں BS کلاسز کا آغاز کیاگیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تعلیم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔اساتذہ طالب علموں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں۔ماضی کی حکومتوں نے تعلیم پر توجہ نہیں دی۔ کھیل کود بچوں کے اعصاب کو مضبوط کرتا ہے۔ سپورٹس مین سپرٹ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں عدم برداشت بڑھ رہا ہے۔ بعد ازاں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے رسہ کشی کے مقابلہ میں حصہ لیا اور سی او ایجوکیشن کی ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا اور ٹینس بھی کھیلا۔ انہوں نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن اور فارمل سکولوں میں داخلہ لینے والے بچوں میں کتابیں اور گفٹ تقسیم کئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close