اسلام آباد (آئی این پی)کرونا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے مزید 39مریض دم توڑ گئے1ہزار 780نئے کیسز رپورٹ ہوگئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1700سے زائد نئے
کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5لاکھ 90ہزار 508ہوچکی ہے،ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 18ہزار 55ہوگئی، این سی او سی کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 4.57 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 39 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 205 ہوگئی،نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 248 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 38 ہزار 887 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,212,480 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 595 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔۔۔۔ اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا ہاتھ ۔۔؟؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشافات کر دیئے لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج اور ایجنسیوں کا سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں تھا،اگر کردار ادا کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا،فوج 110فیصد منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ شیخ سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ میں سندھ سے ہوں، لیکن عمرا ن خان نے کہا کہ آپ اسلام آباد سے
الیکشن لڑیں۔اسد عمر کو نکالنے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، اگر ایسا ہوتا تو میں اسد عمر کا کیس نہ لڑتا، عمران خان نے اسد عمر کو نکالنے میں جلد بازی کی، پاکستان کو چلانے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، بلکہ پہلے چلے جانا چاہیے تھا۔باجوہ صاحب نے مجھے کہا کہ ہم منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے باجوہ صاحب نے کہا کہ کل کو آپ میں سے کوئی منتخب ہوکر آئے گا تو فوج آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔لیکن سینیٹ کے ووٹوں میں کوئی کام نہیں کیا، اگر کرتے تو حفیظ شیخ جیت جاتا، فوج اور ایجنسیوں نے سینیٹ الیکشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، جو ووٹ ہمارے آج 180ہوگئے پہلے بھی کھیل سکتے تھے، لیکن ہم بہت زیادہ پراعتماد ہوگئے تھے۔فوج 110فیصد منتخب عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اس خطے میں اگر یہ فوج نہ ہو تو یہاں بھی حالات عراق ، لیبیا، مصر جیسے حالات ہوں،اپوزیشن روزان کا نام لے کر باتیں کررہی ہے لیکن ان کا صبر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیے، راجا سلطان نے بھی سخت بیان دیا، ہمارا بھی لہجہ سخت تھا، دونوں کو ٹھنڈا ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا نہیں ہونا چاہیے تھا ، میں اس کی مذمت کرتا ہوں اگر کوئی درخواست دے گا تو میں ایکشن لوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں