کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار، 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 کھائی میں جا گریں

سکھر (پی این آئی) سندھ کے بڑے شہر سکھر سے 25 کلو میٹر دور کراچی سے لاہورجانے والی کراچی ایکسپریس روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت

40 افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوئے، 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اہل علاقہ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ پاک فوج، رینجرز اور پولیس نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، ٹرینوں کی آمدورفت کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔ریلوےحکام کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور ڈاؤن ٹریک مرمت کے بعد کلیئر کر دیا گیا جب کہ کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، فی الحال سنگل ٹریک سے ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے۔ اس دوران ریلوے حکام کی جانب سےہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے جب کہ متاثرہ مقام پر ریلیف ٹرین بھی پہنچ گئی ہے۔۔۔۔۔ پاکستان آکر اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہونیوالی کینیڈین بلاگر لاہور کے لڑکے پر فدا ہو گئی، شادی کر لی لاہور (پی این آئی) پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے والی کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے اپنے پاکستانی مداحوں کو زبردست سرپرائز دیا ہے۔روزی گیبریل نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لینے کا اعلان

کیا۔انہوں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست عدیل میر سے شادی کی ہے۔ ان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آؤں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاؤں گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی روزی گیبریل پاکستان میں قیام کے دوران دین اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close