اسلام آ باد (آ ن لائن ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن جیتنے والے سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے چیئر مین سینیٹ الیکشن میں تعاون مانگتے ہیں نو منتخب سینیٹر سیّد یوسف رضا گیلانی سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد کی
ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سیّد یوسف رضا گیلانی نے کہ ہم نے سینیٹ میں الیکشنآئینی طریقے سے لڑا ہے۔ پی ڈی ایم کی طرف سے گزارش کروں گا کہ ایم کیوایم ہمیں سپورٹ کریں۔ ا نکا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد ملک میں جشن نظرآرہا ہے۔ پی ڈی ایم نے اکثریت شوکردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مشیروں نے مشورہ دیا اعتماد کا ووٹ لیں تو 6 ماہ کوئی نہیں چھیڑے گا، بتایا جائے اعتماد کا ووٹ کیوں لینا پڑا، میں نے ان سے اراکین اسمبلی کی قدرکرادی۔ ہمیں جوووٹ پڑے حکومت پرعدم اعتماد تھا، حکومت نے ان پربکاؤمال کا الزام لگایا۔۔۔۔۔علی حیدر گیلانی ویڈیو اسکینڈل ،
ویڈیو میں موجود چاروں کرداروں کی عمران خان سے ملاقات ، وزیر اعظم نے شاباش دے دیاسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی منظر عا م پر آگئے ، فہیم خان اور محمد جمیل نے واقعے کی تفصیلات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا، وزیر اعظم نے انکی پارٹی کیلئے خدمات کی تعریف کر تے ہوئے کیا آپ نے بدعنوان عناصرکو بے نقاب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے
ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چاروں کرداروں نے ملاقات کی ، وزیراعظم سے ان ارکان کی قومی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی ارکان عطااللہ ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان شامل ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کی پارٹی کے لیے خدمات کی تعریف کی اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ نے بدعنوان عناصرکو بینقاب کیا ،لوگوں کو ایکسپوزکرنیکا عمل ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے کیوں کہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم یوسف رضاگ گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی ، جس پر کافی واویلا ہوا اور یوسف رضا گیلانی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ قبل ازیں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود پی ٹی آئی ایم این اے فہیم خان اور جمیل احمد سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے فہیم خان نے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود تھے۔ ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اسٹنگ آپریشن کس کے کہنے پر کیا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس معاملے پر پارٹی کا بیانیہ جلدی آ جائے گا۔ صحافی نے ایم این اے فہیم خان
سے سوال کیا کہ آپ دونوں نے کتنے پیسے لیے ؟ جس پر فہیم خان نے جواب دیا کہ جو پیسے لیتے ہیں وہ پبلک میں نہیں آتے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی ایم این اے فہیم نے کہا کہ جی ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ہمارا دامن بالکل صاف ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روز قبل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں مبینہ طور پر حکومتی ایم این اے کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس ویڈیو نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چہ مگوئیوں کو مزید ہوا دی۔ علی حیدر گیلانی کی اس ویڈیو پر حکومتی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ علی حیدر گیلانی کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نوٹس بھی لیا۔ تاہم اب علی حیدر گیلانی کی ویڈیو میں موجود کردار بھی سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق یہ ایک اسٹنگ آپریشن تھا جس پر پارٹی کا بیانیہ جلد آنے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں