اسلام آباد(پی این آئی)مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سے کشمیری عوام کی اُمیدیں وابستہ ہیں ۔ ماضی کی تلخیاں بھلاء کر نئے عزم کے ساتھ جماعت کو ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے ۔
آزادکشمیر میں اقتدار کا گیٹ مسلم کانفرنس ہے آمدہ الیکشن میں سرپرائز دینگے ۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے یہاں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کی طرف سے مرزا محمد شفیق جرال کی صدارت میں سالار جمہوریت کے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ استقبالیہ تقریب سے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ،سابق صدر آزادکشمیر راجہ ذوالقرنین خان، صدر محمد شفیق جرال،سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین خان، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، ممبران اسمبلی ملک محمد نواز خان، سردار محمد صغیر چغتائی،چیئرمین پارلیمانی بورڈ راجہ محمد یٰسین خان اور چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان ، راجہ شاہد رضا خان، سردار واجد بن عارف نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں آزادکشمیر اور پاکستان سے مسلم کانفرنس کے ممبران مجلس عاملہ ، مرکزی عہدیدران، یوتھ ونگ کے عہدیداران سمیت تقریبا ایک ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی ۔سالار جمہوریت سردار سکندر حیات نے کہا کہ ہم سب کی عزت مسلم کانفرنس میں ہے بلکہ کشمیریوں کی عزت اسی جماعت سے وابستہ ہے ۔ آزادکشمیر میں ن لیگ کا قیام ایک بڑی غلطی تھی جسے تسلیم کرتا ہوں ۔ اور اب آپ لوگوں سے وعدہ ہے کہ مسلم کانفرنس کی مضبوطی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاءوں گا ۔ ن لیگ کے ممبران اسمبلی اور کارکنان اپنی ریاستی جماعت
کے پرچم تلے جمع ہوں ۔ آئندہ الیکشن میں آزادکشمیر سے ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا ۔ ن لیگ کے اندر نہ تو قائدین کی عزت ہے اور نہ ہی کارکنوں کی وہاں مچھلی منڈی کا سماں ہے اور پھر میاں نواز شریف کا بیانیہ ملک کے لیے زہر قاتل ہے ۔ عمران خان تنہاء چوروں اور ڈاکوں کے خلاف لڑ رہا ہے اُس کی حمایت ضروری ہے ۔ مستقبل میں ن لیگ پاکستان کی سیاست میں نظر نہیں آرہی ہم آزاد کشمیر کے انتخابات میں بہترین حکمت عملی سے اتر رہے ہیں ۔ مسلم کانفرنس کے کارکن متحرک ہو جائیں ۔ سالار جمہوریت نے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کی نشاط ثانیہ اور حکومت کا قیام میرے ذمہ قرض بھی ہے اور فرض بھی ۔ آثار بتا رہے ہیں کہ ہم آزادکشمیر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ نواز لیگ بنانے کا تنہاء ذمہ دار نہیں بلکہ اصل قصور وار وہ ہیں جنہوں نے گزشتہ پانچ سالہ دور میں اقتدار سے انجوائے کیا ۔ انھوں نے نوا زلیگ میں موجود مسلم کانفرنسیوں سے کہا کہ وہ گھر واپس آجائیں ۔ وگرنہ بعد میں پچھتا ئیں گے ۔ آزادکشمیر میں ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں ارشد غازی اپنے باپ کی روح خوش کرنے گھر واپس آجائیں ۔ ڈاکٹر نجیب نقی واپس آ کر باپ دادا کی میراث سنبھالیں ۔ میں نے باغ والوں مشکل حالات میں ضلع دیا تھا اُن سے کہتا ہوں کہ وہ میرے کام کی لاج رکھ لیں ۔ انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر سے نہ صرف
مسلم کانفرنسی بلکہ نواز لیگ کے لوگوں نے بھی مجھے گھر واپسی پر مبارکباد دی ہے میں اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ اُمید ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی آزادکشمیر میں جب بھی آزادنہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخاب ہوئے تو اللہ نے ہ میں عوامی خدمت کا موقع دیا ۔ اگر ہم متحد رہے ، وسعت قلبی اور حکمت عملی سے کام لیا تھا ان شا ء اللہ مجاہد اول والی مسلم کانفرنس بحال کر کے دم لوں گا ۔ یہی میری زندگی کی آخری خواہش ہے ۔ سالار جمہوریت نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قابلیت ، اہلیت اور صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اُن کی قیادت میں مسلم کانفرنس اپنی منزل حاصل کر لے گی ۔ میری خواہش ہے کہ غازی ملت سردار فتح محمد خان اور مجاہد اول کی روح کے سامنے سرخرو ہو سکوں ۔ انھوں مسلم کانفرنس میں د س سال تک جم کر اپوزیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مستقبل آپ کا ہے آپ کوکوئی دیوار سے لگا سکتا ہے اور نہ ہی مسلم کانفرنس کے بغیر حکومت بن سکتی ہے ۔ سردار سکندر حیات خان نے ملک نواز ، سردار الطاف حسین ، مرزا محمد شفیق جرال اور دیگر مسلم کانفرنسی عہدیداروں و رہنماءوں کو اپنے نظریات پر وابستہ رہنے پر مبارکباد دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ
مسلم کانفرنس نظریاتی جماعت ہے اور تاریخ کی وارث ہے آزادکشمیر میں اس کاکردار کسی کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے غیر ریاستی یلغار نے ہمیشہ آزادکشمیر کے سیاسی ماحول کو خراب کیا ۔ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیر میں جب بھی فیئر الیکشن ہوا مسلم کانفرنس نے کلین سویپ کیا ۔ وفاق کی چھتری دلے دھونس دھاندلی سے مسلم کانفرنس کا راستہ روکا گیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمارے پاس مثالی تاریخ موجود ہے ہمارے قائدین نے ہمیشہ مصائب کا جواں مردی سے مقابلہ کیا ۔ ماضی میں جماعت کے اوپر آزمائشیں آتی رہیں مگر کارکنوں نے چٹان کی طرح مسلم کانفرنس کا ساتھ دیا ۔ ہم آزادکشمیر کی نظریاتی اساس کے پہرے دار ہیں اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کیا تھا ۔ قرارداد الحاق پاکستان اور کشمیر بنے گا پاکستان کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ ہے ۔ سکندر حیات کے خاندان کا تاریخی کردار ہے جسے کوئی فراموش نہیں کر سکتا ۔ کچھ عرصہ وہ ہم سے ناراض رہے لیکن اب پوری قوت سے ہماری سرپرستی کر رہے ہیں اُن کی مسلم کانفرنس پر دست شفقت سے ہم آزادکشمیر میں بھرپور عوامی قوت بن کر اُبھریں گے ۔ مجاہد اول کے بعد سکندر حیات ریاست کے بڑے آدمی ہیں ۔ اسطرح راجہ ذوالقرنین کے خاندان کی مسلم کانفرنس کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ انکا دوبارہ فعال ہونا
جماعت کے لیے نیک شگون ہے جلد آزادکشمیر سے اور بھی لوگ ہمارے ساتھ ہونگے ۔ وقت بتائے گا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم کانفرنس سرپرائز دے گی ۔ اقتدار کے راستے مسلم کانفرنس سے ہو کر گزریں گے ۔ آزادکشمیر میں انتخابی اتحاد بھی بن سکتے ہیں ۔ اس بار کشمیری عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔ پوری قوت سے انتخابی معرکہ سر کریں گے ۔تقریب سے سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس کا دور دیکھ رہا ہوں ۔ اسکی مضبوطی کے لیے بھرپور مہم شروع کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے مجھے آزادکشمیر میں ریاست کے سب سے بڑے ’’صدر‘‘ کے منصب پر فائر کیا ۔ ماضی میں خرابی صحت کی وجہ سے فعال کردار ادا نہیں کر سکا ۔ سالار جمہوریت کی واپسی کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اُن کے ہاتھ مضبوط کروں ۔ آپ مجھے جہاں بلائیں گے حاضری دوں گا مستقبل آپ کا ہے ۔ صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردار سکندر حیات خان کی واپسی اور راجہ ذوالقرنین کے فیصلے سے آزادکشمیر کی سیاسی فضا بدل گئی لوگ جوق درجوق جماعت میں شامل ہو رہے ہیں ۔ آزادکشمیر کے عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ غیر ریاستی جماعتوں میں وہ عزت اور مقام نہیں جو مسلم کانفرنس میں ہے ۔ آزادکشمیر کے لوگ رائیونڈ ،
لاڑکانہ اور بنی گالہ کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں ۔ مسلم کانفرنس ایک نظریہ اور مشن لیکر چل رہی ہے ۔ انھوں نے مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان کی کوششوں ، محنتوں اور صلاحتیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ونگ کے نوجوان ہمارا ہر اول دستہ ہیں ۔ ہمارا یہ پیغام یوتھ ونگ کے نوجوانوں کے سپرد ہے جو اس جماعت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے پاس یوتھ کی مثالی ٹیم موجود ہے جس نے کچھ عرصہ قبل تاریخ ساز یوتھ کنونشن کر کے ثابت کیا کہ اگر نوجوان بیدار ہو جائیں تو تقدیر بدل سکتی ہے ۔تقریب سے چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خا ن نے یقین دلایا کہ سالار جمہوریت اور قائد مسلم کانفرنس کی قیادت میں یوتھ ونگ کے نوجوان اپنے منزل پاکر دم لیں گے ۔ آزادکشمیر کے لوگوں کو مسلم کانفرنس کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہمارے ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔ میں سالار جمہوریت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میری بات پزیرائی بخشی اور گھر واپسی کا فیصلہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مجاہد اول کے بعد سردار سکندر حیات خان نہ صرف مسلم کانفرنس بلکہ آزادکشمیر کے بھر کے لوگوں کے ماتھے کا جومر ہیں ۔ ن لیگ کے وزراء اُن پر تنقید کرنے سے پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ اگر ہم نے جواب دیا تو پھر آزادکشمیر کی سرزمین اُن کے لیے تنگ ہو جائے گی ۔ یہ وہی وزراء ہیں جو سالا جمہوریت کے صدقے حکومت میں پہنچے اب اُن کے پاءوں تلے سے زمین سرک رہی ہے ۔ اس لئے وہ کوئی بیان دینے سے پہلے اپنی حیثیت کا جائزہ ضرور لیں ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن سماہنی سرکردہ رہنماء راجہ خوشنود علی خان نے مسلم کانفرنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں