وزیر اعظم عمران خان کا اعتماد کا ووٹ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر سیکرٹریٹ میں پارٹی راہنماؤں نے کیک کاٹا، بیرسٹر سلطان محمود کا خطاب

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر کے تاریخی کامیابی کی خوشی میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ اسلام آباد میں پارٹی راہنمائوں کے ہمراہ

کیک کاٹا۔ اس موقع پر پارٹی راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر پاکستان کے کرپٹ مافیا کو ایک مرتبہ پھر شکست فاش دی ہے قومی اسمبلی کے178 ارکین نے وزیراعظم عمران خان پر آج بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کی فتح حق و سچ کی فتح ہے جس پر میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے تمام کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر کشمیر ایشو کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اب جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے تو اب وزیراعظم عمران خان نئے ولولے سے پاکستان کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام بھی اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں آج ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم عوامی سطح پر بے نقاب ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کشمیر سردار امتیاز خان امیدوار اسمبلی حلقہ چڑھوئی چوہدری شوکت فرید ایڈووکیٹ راجہ مدد ارشد نیازی اشرف ایاز ایڈووکیٹ

اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں