بلاول بھٹو آج حمزہ شہبازسے ماڈل ٹائون میں اہم ملاقات کریں گے، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد(آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کی دعوت قبول کرلی ، وہ (آج اتوار کو ) لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کریںگے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو (آج) اتوار کو ماڈل ٹائون لاہور آنے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کے لئے آج لاہور جائیں گے جہاں حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پر ان سے ملاقات ہو گی ۔ملاقات کے دوران سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بلاول بھٹو زرداری حمزہ شہبازسے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرانے کے لئے تعاون مانگیں گے۔۔۔۔ ۔عمران فتح مند ہوئے،
’’نوٹ کو عزت دو‘‘ کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا،وفاقی وزیر کی اپوزیشن پر شدید تنقید
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے،

کھرے اور بہادر قائدہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close