عمران فتح مند ہوئے، ’’نوٹ کو عزت دو‘‘ کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ہوا، وفاقی وزیر کی اپوزیشن پر شدید تنقید

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے

حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائدہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔۔۔پہلے ہمارے کارکنوں کودھکے دیئے گئے اور ۔۔۔۔،پی ٹی آئی لیڈر نے ذمہ داری ن لیگیوں پر ڈال دیاسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں نے پہلے ہمارے کارکنوں کو دھکے دیئے پھر یہ واقعہ ہوا،وہ وہاں لینے کیا گئے تھے ؟ ۔اپنے ایک بیان میں شہبازگل نے شاہد خاقان عباسی ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا تھا ڈی چوک پر ہمارے کارکن جمع ہوئے ہیں، وہاں جا کرنعرے بازی کیوں کی؟ کارکنوں کو پہلے دھکے دیے گئے اورپھریہ واقعہ ہوا۔ انہوںنے کاکہ لیگی رہنما ہمارے کارکنوں میں لینے کیا گئے تھے؟۔شہبازگل نے احسن اقبال پرجوتا پھینکے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ رویہ درست نہیں ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close