پہلے ہمارے کارکنوں کودھکے دیئے گئے اور ۔۔۔۔، پی ٹی آئی لیڈر نے ذمہ داری ن لیگیوں پر ڈال دی

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ لیگی رہنمائوں نے پہلے ہمارے کارکنوں کو دھکے دیئے پھر یہ واقعہ ہوا،وہ وہاں لینے کیا گئے تھے ؟ ۔اپنے ایک بیان میں شہبازگل نے شاہد خاقان عباسی ، مصدق ملک ، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال پر پی ٹی آئی

کارکنان کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا تھا ڈی چوک پر ہمارے کارکن جمع ہوئے ہیں، وہاں جا کرنعرے بازی کیوں کی؟ کارکنوں کو پہلے دھکے دیے گئے اورپھریہ واقعہ ہوا۔ انہوںنے کاکہ لیگی رہنما ہمارے کارکنوں میں لینے کیا گئے تھے؟۔شہبازگل نے احسن اقبال پرجوتا پھینکے جانے کے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ رویہ درست نہیں ہے ۔۔۔۔۔استعفے کا خیال چھوڑ دیں،
وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو بطور وزیرخزانہ کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے ،وزیراعظم نے انہیں بطور وزیرخزانہ اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے حفیظ شیخ کو بطور وزیرخزانہ اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی جس پر حفیظ شیخ نے استعفیٰ دینے سے متعلق اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا اور وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار رہا ہے اور ہمیں مستقبل میں ان کی خدمات کی ضرورت ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close