سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، کتنے دہشت گرد مارے گئے؟

راولپنڈی(آئی این پی)سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گرد کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے

شمالی وزیرستان کے علاقے بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔جن میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالعنیر کا تعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ، کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق طارق گروپ اور کمانڈر خالق شادین عرف ریحان کا تعلق صادق نور گروپ سے تھا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد اور ان کے کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد 2009 سے آئی ای ڈی حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ یہ ان علاقوں سے دہشت گردوں کی ریکروٹنگ میں بھی ملوث تھے،آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close