اپوزیشن شرطیں عائد کرنے لگی یہ سب ڈرامے ہیں ، عمران خان کو پارٹی سے گندی مچھلیوں کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے استعفیٰ دینے کی بجائے کرسی پر بیٹھے رہنا بہتر سمجھا تاکہ سرکاری وسائل استعمال کر کے ارکان اسمبلی پر دبائو ڈال سکیں ‘ عمران خان اپنے اقتدار کی ڈوبتی ہوئی نائو کوبچانے کیلئے حکومتی اداروں کو بھی

ڈبو سکتے ہیں‘وزیر اعظم نے صرف اپنے ارکان اسمبلی کو یرغمال بنانے کیلئے خود اداروں کو سیاست میں جھونکا ‘عمران خان کو پارٹی سے گندی مچھلیوں کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا‘ یہ سب ڈرامے ہیں‘ سینیٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے چاروں صوبوں سے کوئی شکایت نہیں آئی‘ عمران خان نے صرف اسلام آباد کی ایک نشست پر ہارنے کی وجہ سے سارے انتخابی نظام کو ہی داغدار کر دیا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے استعفیٰ دینے کی بجائے کرسی پر بیٹھے رہنا بہتر سمجھا تاکہ سرکاری وسائل استعمال کر کے ارکان اسمبلی پر دبائو ڈال سکیں ، پوری پارلیمانی پارٹی کو یرغمال بنا کر ووٹ لیا گیا۔ ارکان اسمبلی کو زبردستی ایوان میں بیٹھایا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم نے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ہمارے 16 ارکان اسمبلی بکے ، عمران خان کو پارٹی سے گندی مچھلیوں کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا۔ احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو حکومت کی ایجنسیوں نے یرغمال بنا رکھا تھا،یہ سب ڈرامے ہیں، سینیٹ الیکشن میں حکومت کی طرف سے چاروں صوبوں سے کوئی شکایت نہیں آئی ؎ ۔ عمران خان صرف اسلام آباد کی ایک نشست پر ہارنے کی وجہ سے پورے نظام کو ہی داغدار کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب اپنے اقتدار کی ڈوبتی ہوئی نائو کوبچانے کیلئے حکومتی اداروں کو بھی ڈبو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے صرف اپنے ارکان اسمبلی کو یرغمال بنانے کیلئے خود اداروں کو سیاست میں جھونکا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close