پاکستان آکر اسلام سے متاثر ہوکر مسلمان ہونیوالی کینیڈین بلاگر لاہور کے لڑکے پر فدا ہو گئی، شادی کر لی

لاہور (پی این آئی) پاکستان آ کر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بلاگر نے لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے شادی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے والی کینیڈین بلاگر روزی گیبریل نے اپنے پاکستانی مداحوں کو زبردست سرپرائز دیا ہے۔روزی گیبریل نے پاکستانی نوجوان سے

شادی کر لینے کا اعلان کیا۔انہوں نے لاہور سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست عدیل میر سے شادی کی ہے۔ ان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ روزی گیبریل کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا کہ میں پاکستان آؤں گی اور کسی کے پیار میں مبتلا ہو جاؤں گی۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی روزی گیبریل پاکستان میں قیام کے دوران دین اسلام سے متاثر ہو کر مسلمان ہو گئی تھیں۔ سرگودھا‘ مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا، تفصیل جانیئے سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں مسیحی خاتون نے ترجمہ قرآن مجید سے متاثر ہو کر مذہب عسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میں قران پاک کی تعلیم ترجمہ قرآن مجید کے ساتھ دی جا رہی تھی جس سے متاثر ہو کر سرگودھا شہر کے علاقہ 49 ٹیل مریم ٹاون پھول نگر کی مسیحی خاتون نایاب صدف نے دعوت دین اسلام کو پسند کر لیا اور شہر کے ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین مولانا نگاہ مصطفی کے ہاتھوں اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا جس پر گواہان ذیشان پرویز اور محمد سیف اللہ کی موجودگی میں اس کا اسلامی نام نایاب زہرہ رکھ دیا گیا اس موقع پر اسلام قبول کرنے پر خاتون کو خوش آمدید کہتے ہوئے برقعہ زیب تن کروا کر اسلام کے مطابق پردہ داری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی جس پر خاتون نے پنجگانہ نماز کی پابندی اور قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close