حکومت کے پاس وقت بہت کم ہے، ہمیں اڑھائی سالوں میں ہر صورت عوام کیلئے یہ کام کرنا ہو گا، شیخ رشید نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے اپوزیشن میں منگل،منگل ہی رہتا ہے،اقتدار میں دن بہت ہی کم ، اپوزیشن میں دن بہت لگتے ہیں،حکومت کے پاس صرف ڈھائی سال رہ گئے ہیں،انہی ڈھائی سالوں میں حکومت کو غریبوں کے بارے میں کچھ کرنا ہو گا،مارچ میں ہی پاکستان کا خواب

دیکھا،تعمیر پاکستان عمران خان کے زریعے ہی ہو گا۔ہفتے کو قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سترہ سالوں میں پہلی مرتبہ زر مبادلہ کے ذخائر سرپلس ہوئے،وزیراعظم صاحب،پسے ہوئے طبقے کیلئے ریلیف دینا ہو گا،آئی ایم ایف تو کچھ نہ کچھ کہتے رہتے ہیں،اس کی پرواہ نہ کی جائے۔کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ میرے سو کارکنان لاپتہ ہوں تو کیا وزیراعظم سے نہ پوچھوں پارلیمنٹ میں جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کی بجائے کسانوں اور مزدروں کو ہونے چاہئیں،جاگیرداروں کی مفاد کی بجائے کسانوں کیلئے قانون سازی کی جائے،وزیراعظم پر آج اتحادیوں نے مکل اعتماد کا اظہار کیا ہے،ہمارے ہاتھ صرف لینے کیلئے نہیں دینے کیلئے بھی ہیں،کراچی آج رہنے کے قابل نہیں،ملک کے دیگرعوام کی طرح کراچی کی عوام کو بھی وزیراعظم سیتوقعات ہیں۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ووفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کی طاقت ہوا کرتی ہیں،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اتحادیوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے،ملک میں الیکشن ریفارمز کی ضرورت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم سے معافی مانگ لی، تہلکہ خیز انکشاف سینیٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا اپ سیٹ ہوا اور حکومتی اُمیدوار کو شکست ہوئی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں وہ آج 178 ووٹ حاصل کر کے کامیاب بھی ہوئے ۔تاہم اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہ دینے والوں نے وزیراعظم سے معافی مانگی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سینیٹ

انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا کہ وہ انہیں معاف کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے حکومتی اُمیدوار کو ووٹ نہیں دیے۔وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مسئلہ بنا ہی رہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے ، جنہوں نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی مخالفت میں ووٹ دیا نام نہیں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر پی ڈی ایم عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی ، کیوں کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو اپوزیشن کو نمبر پورے کرنے پڑتے ، تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی ، کیوں کہ سیاست مقابلے کا نام ہے اور اس میں پی ٹی آئی نے ساری سیٹیں جیتیں ، اپوزیشن نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اتنا جلدی فیصلہ کیا ، آج عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close