کراچی (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے اس حلقے میں شہباز شریف کو شکست دی تھی۔ انہوں نے یہاں سے 35 ہزار 344 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مد مقابل شہباز شریف نے 34 ہزار 626 ووٹ لیے تھے۔فیصل واوڈا نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئےقومی اسمبلی سے اپنی نشست سے استعفیٰ دیا تھا، وہ سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔ فیصل واوڈا نااہل نہیں ہو سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کوخوشخبری سنادی اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نااہلی سے بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا ، جس میں عدالت عالیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونےکے باعث انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہوچکے ہیں ، اس لیے انہیں نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا فیصلہ تحریر کیا جو کہ 13 صفحات پر مشتمل ہے ، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا کا بیان حلفی بادی النظر میں جھوٹا ہے ، تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے تناظر میں نااہلی کیس کو سُن کر فیصلہ جاری کرے۔یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ، تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت جسٹس عمر فاروق کر رہے ہیں ، آج حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سے
مستعفی ہو گئے ہیں ، فیصل واوڈا کے وکیل نے استعفیٰ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔فیصل واوڈا کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس غیر موثر ہو چکا ہے ،انہوں نے استدعا کی کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواست غیر موثر قرار دی جائے کیونکہ وہ مستعفی ہو چکے ہیں ، فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست سے استفعی دیا۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا سندھ اسمبلی سے جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں